عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کانپور میں کچھ سماجی کارکنان نے مل کر فری میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا۔
طلاق محل حامد ہسپتال میں لگائے گئے اس کیمپ میں کثیر تعداد میں لوگ میڈیکل چیک اپ کرانے آئے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے خون کا عطیہ بھی کیا۔
جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کچھ سماجی خدمت گاروں نے مل کر طلاق محل میں واقع حامد ہسپتال میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا، جس میں سماج کے کمزور طبقے کے لوگوں نے اپنی اپنی صحت کا معائنہ کروایا۔