علیگڑھ : عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام میں 'مسلم' لفظ ہونے سے اکثر اور بیشتر لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کے لئے یونیورسٹی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اے ایم یو میں نا صرف تدریسی اور غیر تدریسی عملا غیر مسلم ہے بلکہ طلباء و طالبات بھی غیر مسلم ہے۔ Free Juice For Navratri Fast
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے رہائشی ہالوں سمیت کیمپس میں کہیں بھی آپ کو ایسا نہیں لگے گا کے یہاں مختلف مذاہب کے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ مختلف مذاہب کے طلباء ایک ساتھ ناصرف تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کی ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے خوش اسلوبی کے ساتھ رہائش بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کیمپس میں ہندو مسلم بھائی چارے کی مثالیں بھی دیکھنے کو ملتی رہتی ہے۔ اسی ضمن میں یونیورسٹی کے مرکزی مولانا آزاد لائبریری کے پیچھے 'شبیر جوس کارنر' پر آج کل دیکھنے کو مل رہا ہے۔