اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: آنکھوں کے علاج کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد - deoabnd saharan pur news

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے مفت میں مریضوں کا علاج کیا گیا۔

free health and eye check-up camp organized at deoband
آنکھوں کے علاج کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jan 10, 2020, 8:21 AM IST

یہ کیمپ ہر برس دیوبند کے سماجی کارکن و رہنما مولانا حسیب صدیقی کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔

آنکھوں کے علاج کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سابق جنرل منیجر و سابق میونسپل بورڈ کے چیئرمین مولاناحسیب صدیقی ؒ کی یاد میں آج حسیب صدیقی میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام اور مدنی آئی ہسپتال کے تعاون سے مدنی روڈ پرواقع شیخ الہند ہال میں مفت آنکھوں کے طبی کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔
اس کا افتتاح معروف ڈاکٹر ڈی کے جین اور معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے مشترکہ طورپر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ڈی کے جین نے مولانا حسیب صدیقی ؒ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مرحوم کی شخصیت سے متاثر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حسیب صدیقی ہندو مسلم ایکتا بڑے علمبردار اور گنگا جمنی تہذیب کے امین اور وارث تھے۔

انہوں نے کہاکہ مولانامرحوم نے 57 برسوں تک بلا تفریق مذہب و ملت عوام کی خدمت کی ہے، وہ دیوبند کی تاریخ کا ایک اہم باب ہیں، جنہیں دیوبند کی تاریخ کے حوالہ اور بے لوث خدمات کے سبب ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب ان کی کمی کو شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ مولانا مرحوم کے ساتھ انہوں نے برسہابرس کام کیااور ان سے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ حسیب صدیقی ایک جہد مسلسل کانام ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوام الناس کی خدمت اور بے سہارا غریب لوگوں کی مدد کے لئے وقف کردی تھی اور اپنی زندگی آخری سانسوں تک خدمات انجام دیتے رہے۔

سوسائٹی کے صدر محمد ایاز صدیقی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مرحوم اپنی ابتدائی زندگی سے ہی عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار تھے۔
اپنے اسی جذبہ کے تحت انہوں نے 57برسوں تک بہترین خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے مسلم فنڈ کے ذریعہ سے عوام کو اقتصادی طورپر مضبوط کرنے کے لئے مدد کی وہیں تعلیمی،تکنیکی ،صحت اور روزگار سے متعلق اداروں کا قیام عمل میں لاکر تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر اور مولانا حسیب صدیقیؒ کے صاحبزادے سہیل صدیقی نے کہاکہ ان کے والد بڑی ہمت و حوصلہ اور قوت ارادی کے مالک انسان تھے۔

عوام الناس کی خدمت ہمیشہ ان کا پہلا مقصد رہا،جس میں اللہ تعالیٰ نے انہیں خوب کامیابی سے نوازا۔

سہیل صدیقی نے کہاکہ انہوں نے اپنی کامیاب زندگی کے جو نقوش چھوڑے ہیں ہم سب ان پر چلنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے اور ان کے باقی ماندہ مشن کو پورا کرنے کی ہمیں ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔

ان کے علاوہ ڈاکٹر معید الزماں،ڈاکٹر راجیش گرگ،سابق میونسپل بورڈ چیئرمین انعام قریشی،سید وجاہت شاہ وغیرہ نے بھی مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر منعقد مفت طبی کیمپ میں سات سو سے زائد مریضوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے علاوہ تقریباً 80 مریضوں کو آپریشن کی تجویز دی گئی۔ ان میں بیشتر مریض موتیابند کے امراض میں مبتلا تھے۔

کیمپ کے کنوینر عدیل صدیقی اور آئی سرجن ڈاکٹر راجیش گرگ نے بتایا کہ کیمپ میں دیکھے گئے جن مریضوںکو آنکھوں کی آپریشن کی ضرورت سامنے آئی ۔

ان سب مریضوں کے مفت آپریشن مدنی آئی ہسپتال میں کئے جائیں گے اور حسب ضرورت انہیں مفت دوائیاں اور آئندہ دس روز تک مفت علاج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details