اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی ٹی اسکین کی سہولت مگر نیورولوجسٹ ندارد - سی ٹی اسکین کی سہولت مگر نیورولوجسٹ نہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال میں طویل وقفے کے بعد سی ٹی اسکین کی سہولت شروع کی گئی ہے۔

سی ٹی اسکین کی سہولت مگر نیورولوجسٹ نہیں

By

Published : Sep 9, 2019, 9:43 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:27 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رکن پارلیمان اوپیندر سنگھ راوت نے مقامی ہسپتال میں سی ٹی اسکین کی مشین کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں انہوں نے کہا کہ 'مریضوں کے لیے سی ٹی اسکین کی سہولت بالکل مفت ہوگی۔ مریضوں کو اس مشین کے لگنے کے باوجود علاج کے لیے لکھنؤ جانا ہوگا کیوںکہ ہسپتال میں نیورولوجسٹ کی تقرری نہیں ہے۔

ویڈیو : سی ٹی اسکین کی سہولت شروع

بارہ بنکی کے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال میں دستیاب اسکین مشین کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔ اس میں مریضوں کی مفت جانچ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : تاج محل کے مانند لکھنو کا امام باڑہ

اب دیکھنا یہ ہے کہ مفت میں سی ٹی اسکین کی سہولت کے باوجود نیورولوجسٹ کی تعیناتی کب ہوگی تا کہ غریب عوام کو الگ سے پیسہ خرچ کر کے لکھنؤ جانا نہ پڑے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details