اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج نے کووڈ۔19 کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج مغربی اترپردیش میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں قائدانہ کردار نبھا رہا ہے۔ جے این ایم سی ایل۔2 اسپتال میں کورونا وائرس کے نمونے کی جانچ کے لئے تین مشین موجود ہیں۔ جہاں 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے۔ ناصرف علی گڑھ بلکہ آگرہ، متھرا، بلند شہر، ہاتھرس، مرادآباد، سنبھل، ایٹہ، کاس گنج، رام پور اور دیگر علاقوں سے آنے والے کورونا وائرس کے نمونوں میں سے ہر دن 300 سے 400 نمونوں کی مفت میں جانچ کی جارہی ہے۔
یہاں کووڈ19 کے گزشتہ شب تک 11348 نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔ جے این ایم سی کے ڈاکٹرز پرسنل پروٹیکشن کٹ (پی پی ای) سے لیس ہوتے ہیں۔ جے این ایم سی سے کورونا وائرس سے متاثرین افراد خاصی تعداد میں صحت یاب ہوکر گھر بھی جاچکے ہیں۔