اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Coaching: انٹرنس امتحانات کےلیے حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ - مسابقتی امتحان کے لیے تیاری

مرادآباد کمشنرComissioner Moradabad آنجنی کمار سنگھ نےکہا کوچنگ سینٹرز سے ان بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جن کی مالی حالت Economic Condition صحیح نہ ہونے کی وجہ سے کمپٹیشن میں حصہ نہیں لے پاتے اور آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا ۔ایسے بچوں کے لئے یہ کوچنگ سینٹر کارگر ثابت ہوگا۔

انٹرنس امتحانات کےلیے حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ
انٹرنس امتحانات کےلیے حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ

By

Published : Nov 27, 2021, 5:27 PM IST

اترپردیش حکومت کے ذریعہ اَبھیُدِے منصوبے کے تحت انٹرنس امتحان Entrance Exam جیسے پی سی ایس، آئی ایس،جےای ،نیٹ،این ڈی اے،سی ڈی ایس وغیرہ انٹرنس ایکزام میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضلع سطح پر فری کوچنگ سینٹر کھولے گئے ہیں۔

انٹرنس امتحانات کےلیے حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ

اس تعلق سے مرادآباد Moradabad میں بھی دو کوچنگ سینٹر بنائے گئے ہیں۔ پہلا کوچنگ سینٹر ہندو پی جی کالج اور دوسرا سینٹر سرکاری مہیلا پولی ٹیکنک میں بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Opportunity for Scholars:علماء کے لئے گریجویشن کا سنہرہ موقع

مرادآباد کے ہندو پی جی کالج میں چلنے والی فری کوچنگ سینٹر کا افتتاح مرادآباد کمشنر آنجنے کمار سنگھ نے کیا۔

انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش حکومت کے ذریعہ انٹرنس ایکزام کےلیے چنے گئے با صلاحیت بچوں کو فری کوچنگ دی جا رہی ہے۔

اس کوچنگ سینٹر سے ان بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جن کی مالی حالت صحیح نہ ہونے کی وجہ سے کمپٹیشن میں حصہ نہیں لے پاتے اور آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا ایسے بچوں کے لئے یہ کوچنگ سینٹر کارگر ثابت ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details