اے ایم یو طلبہ اور طلبہ رہنماؤں کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے یونیورسٹی باب صدی کے قریب ایک جگہ مقرر کی گئی ہے۔
یہاں گرم کپڑوں اور دیگر ضروریات کی چیزیں غریب اور ضرورت مندوں میں مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
اے ایم یو طلبہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں مفت گرم کپڑے تقسیم اے ایم یو طلبہ رہنما فرحان زبیری نے بتایا اے ایم یو نے اپنے قیام کے سو سال مکمل کئے ہیں جس کے جشن میں ہم لوگوں نے یونیورسٹی باب صدی پر اے ایم یو پراکٹر کی اجازت سے غریب اور ضرورت مندوں کے لئے کپڑے اور دیگر ضروریات کی اشیا رکھی ہیں۔
اے ایم یو طلبہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں مفت گرم کپڑے تقسیم انھوں نے کہا کہ تاکہ ضرورت مند یہاں آئیں اور ضرورت کے مطابق مفت میں کپڑے اور ضرورت کی چیزیں لے جائیں۔
مزید پڑھیں:راستہ بھٹکی خاتون کے لئے نوئیڈا پولیس مسیحا بنی
ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے کپڑے اور دیگر ضروریات کی اشیا جو ان کے پاس زیادہ ہیں یا وہ غریبوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہاں آکر ہمیں دے سکتے ہیں۔
فرحان زبیری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ہم جب تک موسم سرما ہے یہ تقسیم جاری رکھیں۔
ضرورت مند محمد شاکر اور سلیم نے بتایا یہاں پر ہم لوگ کپڑے لینے آئے ہیں جو اے ایم یو کے طلبہ تقسیم کر رہے ہیں۔ہم نے یہاں سے ضرورت کے حساب سے کپڑے لیے ہیں جو مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔