اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: این جی او کی آڑ میں جعلسازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - شاطر جعلساز ملزم ڈاکٹر برجیش کمار

پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے شاطر جعلساز ملزم ڈاکٹر برجیش کمار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے۔ وہیں ان کے قبضہ سے 41،500 روپے، جعلی دستاویزات، ڈیسک ٹاپ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔

نوئیڈا: این جی او کی آڑ میں جعلسازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
نوئیڈا: این جی او کی آڑ میں جعلسازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Dec 20, 2020, 6:54 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں تھانہ سیکٹر 24 پولیس نے این جی او کی آڑ میں جعلی نوکری دلانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے شاطر جعلساز ملزم ڈاکٹر برجیش کمار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے۔ وہیں ان کے قبضہ سے 41،500 روپے، جعلی دستاویزات، ڈیسک ٹاپ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔

نوئیڈا: این جی او کی آڑ میں جعلسازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

دراصل یہ گروپ سرکاری اسکولز میں مفت ٹرینگ کراتا تھا۔ ٹرینگ کے بعد انہیں تقرری لیٹر دیتے تھے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ ملزم ڈاکٹر برجیش کمار ورما ایک شاطر جعلساز ہے۔ ڈاکٹر برجیش شرما 2019 میں جونپور سے الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔ اب تک کروڑوں کی جعلسازی کر چکا ہے ۔ملزم کو ابھی جعلی دستاویزات پر کروڑوں کی سرکاری گرانٹ بھی ملنے والی تھی۔

ملزم اس سے قبل رائے بریلی ضلع کے انچاہار میں ایک چشمہ کی دکان چلاتا تھا اور سال 1995 میں پردھانی کا انتخاب لڑا تھا۔ ملزم نے سنہ 2019 میں آر پی آئی (ریپبلکن پارٹی آف انڈیا) کے ٹکٹ پر مچھلی شہر جونپور اترپردیش سے لوک سبھا کا انتخاب بھی لڑا تھا۔ اس الیکشن میں تقریبا 25 سے 30 لاکھ روپئے خرچ ہوئے تھے ۔ملزم ڈی او ٹی (ڈپلومہ آف اوپٹومیٹرکس) بھی کر چکا ہے۔

وہیں ملزم کے ذریعہ 2007 میں ایک این جی او، ایس ایس ایس انسٹی ٹیوٹ (شلپی سوئیں سیوا سنستھان) لکھنؤ اتر پردیش (رجسٹریشن 85/65/2008) رجسٹرڈ تھا۔ اس جعل ساز نے اکتوبر 2020 میں نوئیڈا کے گاؤں رگھوناتھ پور سیکٹر 22 میں بے روزگار خواتین کو خود انحصار کرنے کے نام پر ایک ٹریننگ سنٹر کھولا، جس میں وہ بغیر کسی کورس کے ایک ہفتہ کا سرٹیفکیٹ دیتا تھا اور جعلی تقرری کا خط ضلع کے مختلف پری سیکنڈری اسکولوں میں ملازمت کے لئے دیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ: منوہر لال کھٹر کو سیاہ جھنڈا دکھایا گیا

اطلاعات کے مطابق اس ملزم نے تربیتی مرکز سے وابستہ 100 سے زیادہ خواتین / مردوں سے سکیورٹی رقم کے طور پر کئی لاکھ روپے لئے ہیں۔ ملزم ان کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، کنسلٹنٹ، بلاک کوارڈینیٹر، تحصیل کوآرڈینیٹر، انکوائری آفیسر، رپورٹ آفیسر، بیوٹیشن ٹرینی، سلائی / کڑھائی ٹرینر وغیرہ کے تقرری لیٹر دیتا تھا۔ ان سب سے دس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک سکیورٹی منی لیتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details