اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت فرانس سے معافی مانگنے کو کہے' - فرانس حکومت کی مذمت کرے

مرکزی حکومت نے فرانس کی نازیبا حرکت کو نظر انداز کرتے ہوئے فرانس کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے یہ حکومت کا ایک غلط قدم ہے، اس دوران مسلم لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت اپنی حمایت کے اعلان کو واپس لے اور فرانس حکومت کی مذمت کرے۔

'بھارت فرانس سے معافی مانگے کو کہے'
'بھارت فرانس سے معافی مانگے کو کہے'

By

Published : Nov 7, 2020, 7:54 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان نے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا کارٹون بنا کر جو توہین کی گئی ہے وہ دہشت گردی سے زیادہ سنگین جرم ہے، پیغمبر اسلام کی توہین دراصل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

'بھارت فرانس سے معافی مانگے کو کہے'



انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل جوائنٹ سیکریٹری کوثر حیات خان نے کہا مسلم لیگ فرانس حکومت کی پر زور مذمت کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کی عوام کے احساسات کا احترام کرتے ہوئے فرانس حکومت سے فوراً معافی مانگنے کو کہا جائے۔

مرکزی حکومت نے فرانس کی اس حرکت کو نظر انداز کرتے ہوئے فرانس کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے یہ حکومت کا ایک غلط قدم ہے، اس دوران مسلم لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت اپنی حمایت کے اعلان کو واپس لے اور فرانس حکومت کی مذمت کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details