اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے 8 لاکھ سے زائد ای ایس آئی کارڈ ہولڈر سیکٹر 24 کے ای ایس آئی ہسپتال کو باریکی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ گزشتہ روز ہوئے واقعے میں حاملہ خاتون کی موت کے بعد ای ایس آئی کی داغدار تصویر کو بہتر بنانے کے لئے طبی عملے کو ہدایات دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ای ایس آئی ہسپتال کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹر بلراج بھنڈار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ای ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر نے بتایا کہ '40 بیڈ کوویڈ ۔19 وارڈ تیار کیا گئے ہیں۔ کووڈ پر مشتبہ مریضوں کو وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اگر مریض کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو سی ایم او آفس کو اطلاع دینے کے بعد مریض کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے کووڈ 19 اسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔