اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوریہ میں چار پولیس اہلکار لائن حاضر

اوریہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ساتھ نازیبا سلوک کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

اوریہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ساتھ نازیبا سلوک کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے
اوریہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ساتھ نازیبا سلوک کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے

By

Published : Jul 13, 2020, 6:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اوریہ کے سہائل علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈویژنل جنرل سکریٹری کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے کے الزام میں ریاست کے چار پولیس اہلکاروں کو ایس پی نے لائن حاضر کردیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ضلع سطح پر تشکیل شدہ پولیس فاؤنڈنگ بورڈ کے کیے گئے فیصلے کے مطابق ایس پی سنیتا نے تھانہ سہائل میں تعینات کانسٹیبل سنیل چاہر شیام سندر، پرتیک سنگھ اور اوم جی پانڈے کو لائن حاضر کردیا ہے۔

اوریہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ساتھ نازیبا سلوک کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے

خیال رہے کہ بی جے پی رہنما اروند کمار عرف سونو مشرا ہفتہ کی شام سہائل قصبہ واقع اپنے دروازے پر بیٹھے تھے اس وقت وہاں سے نکلے تھانہ سہائل میں تعینات کانسٹیبل سنیل چاہر، شیام سندر، پرتیک سنگھ اور اوم جی پانڈے نے ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔

بی جے پی رہنما اروند کمار کا پولیس سپاہیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اروند کمار کو تھانے لے جا کر ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی، جس کے بعد یہ معاملے سوشل میڈیا کے ساتھ بی جے پی کے دیگر رہنماؤں، کے پاس پہنچ گیا تھا،جس کے بعد ایس پی نے ان چار پولیس اہلکاروں کو لائی ضاضر کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details