اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youths Drowned in Yamuna آگرہ میں جمنا میں چار افراد غرقاب - آگرہ میں جمنا ندی میں حادثہ

ضلع آگرہ میں چار نوجوان جمنا ندی میں ڈوب گئے۔ یہ چاروں نہاتے وقت گہرے پانی میں چلے گئے۔ اسی دوران نوجوان ڈوبنے لگے۔ Four persons drowned in Yamuna

آگرہ میں جمنا میں چار افراد ڈوبے
آگرہ میں جمنا میں چار افراد ڈوبے

By

Published : Jun 4, 2023, 2:14 PM IST

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے ہاتھی گھاٹ پر ہفتہ کی دوپہر کو چار نوجوان جمنا ندی میں ڈوب گئے۔ اطلاع پر پولیس فورس موقعے پر پہنچی اور نوجوانوں کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کو بلایا۔ اسٹیمر کی مدد سے ان کی تلاش کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہاتھی گھاٹ پر دوپہر کو صدر کے رہنے والے چھ نوجوان پوجا کرنے گئے تھے۔ پوجا کرنے کے دوران چار نوجوان رتک، وشنو، سچن اور تشار جمنا میں نہانے کے لیے اتر گئے۔ نہاتے وقت وہ گہرے پانی میں چلے گئے۔ اسی دوران نوجوان ڈوبنے لگے۔ دوستوں کی آواز سن کر پوجا کررہے پون اور وشال انہیں بچانے کے لئے ندی میں کود گئے۔ لیکن جیسے ہی وہ آگے بڑھے تو وہ بھی ڈوبنے لگے۔ انہیں ڈوبتا دیکھ کر پاس میں کپڑے دھل رہے لوگ بچانے کو دوڑے۔ انہوں نے وشال اور پون کو بچا کر باہر نکالا۔ نوجوان نے دوستوں کے ڈوبنے کی جانکاری پولیس اور اہل خانہ کو دی۔ تھانہ چھتا، اعتمادالدولہ اور صدر تھانے کی فورس فورا موقعے پر پہنچی۔ پولیس نے نوجوانوں کی تلاش کے لیے غوطہ خور بلائے۔ اس کے علاوہ اسٹیمر کی مدد سے بھی تلاش شروع کی گئی۔ اہل خانہ بھی موقعے پر پہنچ گئے۔

وہیں اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے کٹرا کوتوالی علاقے میں ساشتری سوتو سے آج صبح گنگا ندی میں کود کر ایک لڑکی نے جان دے دی۔ ڈپٹی ایس پی پرمانند کشواہا نے بتایا کہ کٹرا کوتوالی تھانہ علاقے کے بڑی بسہی محلہ باشندہ سریندر کمار کے ذریعہ پولیس کو اطلاع دی گئی کہ اس کی بیوی پریا (15) گنگا ندی میں شاستری پل سے کود گئی۔ کشواہا نے بتایا کہ اطلاع پر کٹرا کوتوالی پولیس نے مقامی ملاحوں، غوطہ خوروں کی مدد لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کامیابی نہ ملنے پر ایس ڈی آر ایف ٹیم کو طلب کیا گیا۔ کافی مشقت کے بعد پریا کی لاش کو نکالا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details