اردو

urdu

ETV Bharat / state

House Collapse in Bulandshahr بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، چار لوگوں کی موت

بلند شہر میں زیر تعمیر مکان کا لنٹر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی 11 افراد کو باہر نکالا گیا۔ یہ سبھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہیں سی ایم یوگی نے حادثے کا فوری نوٹس لیا اور مرنے والے کے خاندان کو چار چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی۔ under construction house fell down in Bulandshahr

بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، چار لوگوں کی موت
بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، چار لوگوں کی موت

By

Published : Jul 19, 2023, 1:38 PM IST

بلند شہر:اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے نرسینا علاقے میں بدھ کی صبح ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ ضلع مجسٹریٹ سی پی سنگھ نے بتایا کہ منگل کے روز نرسینا تھانہ علاقہ کے موائی گاؤں میں راجپال سنگھ کے گھر کی پہلی منزل پر پٹیوں کا لینٹر ڈالا گیا تھا۔ رات کی تیز بارش کے باعث لینٹر پانی سے بھر گیا راجپال سنگھ، بیوی سنگیتا، بیٹا دھرمیندر اور بیٹی تلسی گھر کے نچلے حصے میں سو رہے تھے کہ اچانک 2.30 بجے کے قریب چھت گر گئی۔ آواز سن کر پڑوسیوں نے ملبہ ہٹانے کے ساتھ پولیس کو اطلاع دی۔ علاقائی افسر سیانہ اور دیگر انتظامی اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Houses Collapse in Kathua کٹھوعہ میں بارش کے سبب دو مکانات منہدم، پانچ افراد ہلاک، کئی لوگ زخمی

جے سی بی سے ملبہ ہٹایا گیا اور میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو علی الصبح انتہائی تشویشناک حالت میں باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔ ملبے تلے دب کر مرنے والوں میں راجپال (50)، راجپال کی بیوی سنیتا (45)، راجپال کے بیٹے کلدیپ (25) اور راجپال کے بیٹے دھرمیندر (19) شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈال چند (22) بیٹا راجپال، منوج نامی شخص کی بیوی گیتا، منوج کے تین بچے، کلدیپ کی بیوی پنکی سمیت 11 لوگ زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پر حادثے کا نوٹس لیا۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران کو ہر قسم کی ریلیف دینے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر مرنے والے کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے دینے کی ہدایت کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details