ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ آج ضلع مرادآباد میں 126 کورونا مثبت مریض ملنے سے محکمہ صحت میں ہڑکمپ مچ گئی۔
مرادآباد: کورونا وائرس سے چار افراد کی موت - مرادآباد میں تقریبا دو سے تین ہسپتالوں میں ہی 1416 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے
اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ آج ضلع میں کورونا وائرس سے چار افراد کی موت ہوگئی جس سے انتظامیہ کے لوگ پریشان نظر آئے۔
مرادآباد میں کورونا وائرس سے چار افراد کی موت
اب تک ضلع میں آٹھ ہزار دو سو 53 کورونا مثبت مریض ملے ہیں اور اگر بات کی جائے 24 گھنٹے کی تو اس دوران چار کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو چکی ہیں۔ اب تک 134 کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو چکی ہیں۔
ضلع مرادآباد میں 8253 کورونا مریضوں میں سے 6703 مریض صحت مند ہوکر اپنے گھر کو جا چکے ہیں۔ مرادآباد میں تقریبا دو سے تین ہسپتالوں میں ہی 1416 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔