بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ٹرک کے ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا جانے کے سبب چار مسافروں کی موت اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیپال سے گوا جارہی ڈبل ڈیکر بس رام نگر علاقہ میں پنکچر ہوگئی۔ ڈرائیور نے ٹائر بدلنے لگا اور کچھ مسافر بس سے اتر کر چلنے لگے۔ Road Accident in Ramnagar
اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 4 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں لکھنؤ کے ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا۔