اردو

urdu

ETV Bharat / state

Four People Died in Raebareli: رائے بریلی میں شراب پینے سے چار کی موت - رائے بریلی زہریلی شراب معاملہ

رائے بریلی ضلع کے مہاراج گنج کوتوالی علاقے میں شراب پینے سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 12 لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ Raebareli spurious liquor death

رائے بریلی میں شراب پینے سے چار کی موت
رائے بریلی میں شراب پینے سے چار کی موت

By

Published : Jan 26, 2022, 2:22 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی کے مہاراج گنج کوتوالی علاقے میں شراب پینے سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ رائے بریلی کے مہاراج گنج کوتوالی علاقے کے پہاڑ پور گاؤں کا ہے۔ Four People Died Due to take Illicit Liquor in Raebareli

ڈی جی پی مُکل گوئل نے کہا کہ 'قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ دو افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں ایکسائز انسپکٹر اجے کمار اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے۔' DGP Mukul Goel on Raebareli spurious liquor death

معلومات کے مطابق واقعہ ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقے کے پہاڑ پور گاؤں کا ہے۔ اب تک چار لوگوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔

وہیں گاؤں کے جتیندر عرف پنکج سنگھ عمر 35 سال کی حالت نازک ہے۔ جن کا علاج سی ایچ سی مہاراج گنج میں چل رہا ہے۔ ان کے علاوہ کئی دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details