اترپردیش میں ایک بار پھر زہریلی شراب کا کاروبار زور پکڑتا جارہا ہے۔ بلند شہر کے سکندر آباد حلقے کے جیت گڑھی گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد کی حالت نازک ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم اور ایس ایس پی جیت گڑھی گاؤں پہنچے جہاں مقامی افراد نے بتایا کہ مقامی پولیس اور شراب مافیاؤں کی ملی بھگت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں غفلت برتنے والے جیت گھڑی چوکی انچارج اور دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
مذکورہ گاؤں میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی تھی اور اس تعلق سے مقامی لوگوں نے اعلی پولیس افسران کو کئی بار مطلع کیا ہے۔