اردو

urdu

گورکھپور: کورونا وائرس سے چار مریضوں کی موت

By

Published : Oct 8, 2020, 5:02 PM IST

اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 270 ہوگئی ہے۔

four patients died of coronavirus in gorakhpur uttar pradesh
گورکھپور میں کورونا وائرس سے چار مریضوں کی موت

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورکھپور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ مہلوکین میں کشی نگر، بلیا، سنت کبیر نگر اور سدھارتھ نگر کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔

گورکھپور میں کورونا وائرس سے چار مریضوں کی موت

ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں متاثرین کی کل تعداد 16679 ہوگئی ہے۔ 270 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 14486 مریض شفایاب ہوئے ہیں، وہیں 1923 ایکٹیو مریض ہیں۔

وہیں دوسری جانب ضلع وارانسی میں 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14535 ہوگئی۔

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ بی ایچ یو سے موصول 4147 جانچ رپورٹوں میں 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14535 ہوگئی ہے۔

گورکھپور میں کورونا وائرس سے چار مریضوں کی موت

ان میں سے 12847 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1454 کا علاج چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا سے اب تک 234 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ سبھی کا علاج کے دوران موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details