اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگرہ میں کورونا کا قہر جاری - متاثرہ افراد کی تعداد 500 تک جا پہنچی

آگرہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کے روز ضلع میں مزید چار کورونا متاثر ہونے کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

آگرہ میں کورونا کا قہر جاری
آگرہ میں کورونا کا قہر جاری

By

Published : May 2, 2020, 2:06 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے یہ ضلع ریڈ زون میں ہے۔ وزیراعلی یوگی کے ذریعہ بھیجے گئے نوڈل آفیسر کی حکمت عملی بھی ناکام ثابت ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمعہ کے روز ضلع میں چار مزید کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات کی وجہ سے ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 500 تک جا پہنچی ہے۔

ضلع کے تاج گنج کا رہائشی 40 سالہ سبزی فروش بسائی ہول سیل سبزی منڈی سے سبزی خرید کر کولہائی اور آس پاس میں سبزی فروخت کرتا تھا۔ اب اس میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں اسی علاقے کے 48 سالہ سبزی فروش سکندررا ہول سیل سبزی منڈی سے سبزی خرید کرگوبر چوکی علاقے میں سبزی فروخت کرتا تھا۔

تاج گنج علاقے میں تین مزید سبزی فروشوں اور ایک پھل فروش میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ سب تاج گنج علاقے میں مختلف مقامات پر سبزیاں بیچتے ہیں۔ تاج گنج علاقے میں سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں کے ذریعہ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے کمیونٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ضلع کے کھندولی پولیس تھانہ علاقہ کے گاؤں حسن پور میں 4 اپریل کو کورونا متاثر ملا تھا۔ جس کے اہلہ خانہ سمیت گاؤں کے 32 افراد کی جانچ کرائی گئی اور سبھی کا رپورٹ منفی پایا گیا۔ وہیں جب دوسری مرتبہ جانچ کرایا گیا تو اس میں 34 سالہ ایک نوجوان اور چار بچے کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ پربھو نارائن سنگھ نے بتایا کہ 'جمعہ کو 21 نئے کورونا انفیکشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ضلع میں اب متاثرہ افراد کی تعداد 500 تک جا پہنچی ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کیا جارہا ہے۔ وہیں ضلع میں 103 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور علاج کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details