ایڈیشنل سیشن جج مہیش کمار نے 2015 میں پردھانی کے انتخاب کے دوران دو فریقین میں ہوئے تشدد کے درمیان قتل کے معاملے میں ایک فریق کے چار ملزمین کو عمر قید کی سزا اور دوسرے فریق کے تین افراد کو دس سال عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
قتل کے الزام میں چار کو عمر قید کی سزا
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے قتل کے معاملے میں چار مجرمین کو عمر قید اور تین کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق یہ واردات12 نومبر 2015 کی ہے۔ سنگرام گڑھ کے شیوپور گاؤں کے جتیندر مشرا کی بیوی گرام پردھان کی امیدوار تھی۔ جتیندر اپنے والد بلدیو پرساد کے ساتھ انتخابی پرچار کرنے گئے تھے۔ اسی دوران مخالفین نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کر کے بلدیو پرساد کا قتل کردیا تھا۔جتیندر نے راکیش سنگھ،بھانو سنگھ،ونے سنگھ اور جگدیش سنگھ پر قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی جبکہ دوسرے فریق کے انج پرتاپ سنگھ نے بھی دھار دار ہتھیار سے چوٹ پہنچانے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
سماعت کے بعد جسٹس نے دونوں فریق کو اس معاملے میں قصوروار گردانہ۔ عدالت نے بدلدیو پرساد کے قتل میں راکیش سنگھ،بھانو سنگھ،ونے سنگھ جگدیش سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ساتھ ہی 75۔75 ہزارروپئے جرمانے کا سزا سنائی ہے جبکہ جتیندر مشر،دھرمیندر مشر و رجن مشر کوجان لیوا حملے میں 10۔10 سال کی جیل اور 25۔25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔