اردو

urdu

اٹاوہ:سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت

آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار اور ٹرالی کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہوگئی۔

By

Published : Mar 12, 2020, 5:27 PM IST

Published : Mar 12, 2020, 5:27 PM IST

اٹاوہ:سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت
اٹاوہ:سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے چوبیا علاقے میں آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار اور ٹرالے کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہوگئی۔

اس واقعے سے متعلق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے جمعرات کو بتایا کہ علاقے میں چینل نمبر۔118 پر گذشتہ رات ایک لگژری کار ایکسپریس وے پر جارہے ٹرالے میں پیچھے سے ٹکر مار دی ۔اس حادثے میں کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مغربی بنگال میں ایسٹ مدنا پور کے سالگیریا کے رہنے والے کانت میتھی بیوی کوتا میتھی اور اپنی بیٹی اننیا میتھی اور داما ارجیت وشواس کے ساتھ لکھنؤ سے گڑ گاؤں جارہے تھے۔ اور کار اناؤ کے باگھی پور باشندہ دیپک کمار چلارہا تھا۔

کار اٹاوہ ضلع کے چوبیا علاقے کے تحت چینل نمبر 118 کے نزدیک جیسے ہی پہنچی کہ آگے جارہے ٹرک کے ٹرالے میں پیچھے سے ٹکر مار دی ،جس سے کار میں سوار سبھی افراد شدید طور سے زخمی ہوکر اسے میں پھنس گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر یوپیڈا کی ایمبولنس سے زخمیوں کو سیفئی پی جی آئی میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے چار افراد کو مردوہ قرار دے دیا۔
حادثے کی اطلاع مہلوکین کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details