ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ہردی تھانہ علاقے میں رام پوروا چوکی کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں کار میں سوار 10 میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر کئی شدید طور پر زخمی ہیں، جن میں دو کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔
بہرائچ: جائے حادثہ پر راحتی کام جاری - دو افراد کی حالت تشویشناک ہے
بہرائچ میں ایک خطرناک سڑک حادثہ میں چار افراد کی دردناک موت ہوگئی۔ جن میں دو افراد کی حالت نازک ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں کل 10 افراد سوار تھے۔
![بہرائچ: جائے حادثہ پر راحتی کام جاری سڑک حادثہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8904486-151-8904486-1600842836126.jpg)
سڑک حادثہ
یہ معاملہ ضلع کے ہردی تھانہ علاقے میں رام پوروا چوکی سے متعلق ہے، منگل کی نیم شب کو ایک ماروتی کار ہریدوار سے سدھارتھ نگر جارہی تھی، اسی دوران کار بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ درخت سے ٹکرانے کے بعد کار بری طرح تباہ ہوگئی۔
کار میں کل 10 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں علاج کے دوران چار افراد نے دم توڑ دیا، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، بہتر علاج کے لئے دونوں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں ریفر کردیا گیا ہے۔