اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in UP ہاپوڑ میں سڑک حادثہ، چار کی موت

اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 1, 2023, 3:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2023, 4:22 PM IST

ہاپوڑ: اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے بابوگڑھ علاقے میں بدھ کی علی الصبح ایک سڑک حادثے میں کار سوار ایک ہی کنبے کے چار اراکین کی موت ہوگئی جبکہ ایک معصوم شدید طور سے زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی۔لکھنؤ ایکسپریس وے قومی شاہراہ نمبر نو پر رسول پور فلائی اوور نیا بائی پاس ہائی وے پر ایک کنٹینر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہائی وے کے کنارے کھڑا تھا۔ جس میں پیچھے سے آرہی ایک کار نے ٹکر ماردی۔ اس درمیان کار کوپیچھے سے ایک دیگر کنٹینر نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کار سوار موہت، پشم،نیتو اور شاونی(06) کی موت ہوگئی جبکہ دو سالہ کائرہ شدید طور سے زخمی ہوگئی جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سبھی متاثرین مرادآباد سول لائنس علاقے کے رہنے والے ہیں جو مکتیشور علاقے میں شادی تقریب میں شرکت کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔

دوسری جانب اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اک دل علاقے میں بدھ کو ڈمپر کی ٹکر سے بس سوار پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی ایس پی امت کمار سنگھ نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے 91پر پلکھر کے نزدیک بس اور ڈمپر کی درمیان ٹکر ہوگئی جس میں پانچ بس مسافر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کے ڈاکٹروں نے دو کی حالت نازک ہونے پر انہیں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے لئے ریفرکردیا ہے۔مانا جارہا ہے کہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے بس آگے چل رہے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت بس میں تقریبا 60مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد بس مسافروں کو دوسری بسوں سے کانپور بھیج دیا گیا ہے۔ زخمی مسافروں میں اشوک مشرا(55)باشندہ برا کانپور، پرتبھا شکلا(27)، باشندہ فصل گنج کانپور، پرتما شکلا(50)باشندہ فضل گنج کانپور، روبن(30)باشندہ نند گرام غازی آباد اور جان سی(20)باشندہ سیکٹر 15نوئیڈا شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2023, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details