اترپردیش میں ضلع متھرا کے جمناپارعلاقے میں جمنا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار کینٹر نے پیچھے سے سڑک کے کنارے کھڑی بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رادھے شیام رائے نے یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ بس کٹہار (بہار) سے دہلی کی طرف جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 105 کے قریب بس کا ڈیزل ختم ہونے کے بعد ڈرائیور نے اسے ایکسپریس وے پر روڈ کے کنارے کھڑی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سہارنپور میں تہواروں کے پیش نظر ہائی الرٹ
صبح تقریباً سات بجے آگرہ کی طرف سے آنے والے کینٹر نے کھڑی بس کو ٹکر ماردی، جس سے بس میں سوار تین افراد اور کینٹر پر سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ
اس حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں محمد رمضان، گوپال اور محمد شمشیر تینوں بس میں سوار تھے جب کہ وجے ٹینکر پربیٹھا تھا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔