اردو

urdu

Jaunpur Cylinder Blast جونپور میں سلنڈر پھٹنے سے چار زخمی

By

Published : Mar 6, 2023, 3:19 PM IST

جونپور میں گیس کا چولہا جلاتے ہی سلنڈر پھٹ گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ اس دھماکے سے مکان زمین بوس ہو گیا۔ جبکہ ملبے تلے دب کر چار افراد زخمی ہو گئے۔ House Collapse after Cylinder Blast in Jaunpur

جونپور میں سلنڈر پھٹنے سے چار زخمی
جونپور میں سلنڈر پھٹنے سے چار زخمی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں نیوڑھیا علاقے میں پیر کو علی الصبح رسوئی گیس کا سلنڈر پھٹنے سے مکان کا ایک حصہ منہد ہوگیا جس کے ملبے کے نیچے دب کر چار افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی کو بی ایچ یو ٹراما سنٹر ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے دیپاپور گاؤں میں گیس میں رساؤ کی جانکاری سے بے خبر گھر کی کاتون نے اسٹوو کا سوئچ آن کردیا جس سے سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ کوئی کچھ سمجھ پاتا کہ سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ دھماکے کے ساتھ ہی کمرہ منہدم ہوگیا۔ کمرے میں سو رہے چار افراد رادھیکا(48)،پارس سونر(27)،کویتا(23، کارتک(01)ملبے میں دب کر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچے مقامی افراد نے ملبے کے نیچے دبے افراد کو باہر نکالا۔

مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ سے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں سے سبھی زخمیوں کو بی ایچ یو ٹراما سنٹر کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن صدر رمیش مشرا نے بتایا کہ یہ دھماکہ گھر کے اندر کھانا پکانے والے گیس سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے ہوا۔ رات کے ڈھائی بجے وہ پہنچے تھے۔ سلنڈر کے ٹکڑے نہ ملنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وہ سلنڈر تلاش کرنے کے ماہر نہیں ہیں۔ اس وقت 4 افراد زخمی ہیں۔ مالک مکان پارس، اس کی بیوی اور بیٹا 70 فیصد جھلس گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد گھر کے ملبے تلے دب کر اس کی والدہ بھی شدید زخمی ہوگئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details