نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں پولیس نے تین بھائیوں کو گرفتار کیا ہے جو عیش کی زندگی گزارنے کے لیے ہائی ٹیک علاقوں میں واقع مکانات میں چوری کی واردات کو انجام دیتے رہے تھے۔ گرفتار ملزمان نے نوئیڈا، دہلی اور راجستھان میں 50 سے زیادہ وارداتوں کو انجام دیا ہے۔ نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی شکتی اوستھی نے بتایا کہ چوروں کی شناخت راجستھان کے رہنے والے بھائی وکرم، مونو اور وشال کے طور پر کی گئی ہے۔ چوتھے ملزم کی شناخت بلند شہر کے رہنے والے جیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے 5 لیڈ, 3 موبائل، ایک وائٹ میٹل بسکٹ، ایک لیپ ٹاپ، ایک ٹیبلیٹ، 1 ہار, ایک جوڑا ٹاپس، ایک جوڑا جھمکا , ایک انگوٹھی، 7 ہاتھ گھڑیاں اور 20 ہزار 400 روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں۔
Four Arrested for Theft in Noida لگژری لائف جیتنے کی چاہ نے مجرم بنا دیا، تین بھائیوں سمیت چار گرفتار - تھانہ سیکٹر 49 پولیس
نوئیڈا ضلع کے تھانہ سیکٹر 49 کی پولیس نے تین حقیقی بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا جو اپنا شوق پورا کرنے کے لیے بند گھروں سے چوری کیا کرتے تھے۔ اس معاملے میں اب تک کل چار لوگوں کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Drug Smuggling in Kushinagar کشی نگر میں گانجے کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار
گرفتار ملزمان میں وکرم اور وشال کے خلاف 2018 میں سیکٹر 39 تھانے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اب پولیس اسٹیشن سیکٹر-49 سے بھی گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اے ڈی سی پی شکتی اوستھی نے بتایا کہ یہ تینوں بھائی مل کر نوئیڈا کے سیکٹروں میں کئی دنوں سے بند پڑے گھروں کی ریکی کرتے تھے۔ اس کے بعد گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرتے تھے۔ پھر چور بازار اور جیت سنگھ کو سامان بیچتے تھے۔ اے ڈی سی پی کے مطابق اس سے جو بھی رقم ملتی تھی اس سے وہ گاڑی میں گھومتے پھرتے تھے۔ یہ لوگ زیادہ تر وارداتیں سیکٹر 39 اور 49 تھانوں میں کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گینگ دہلی اور راجستھان میں بھی سرگرم تھا۔