اردو

urdu

ETV Bharat / state

جعلی گیم ایپ سے 400 کروڑ کی ٹھگی، 16 افراد گرفتار - ریاست اترپردیس کی نوئیڈا پولیس

نوئیڈا میں واقع پولیس سٹیشن سیکٹر 39 کے اہلکاروں نے آن لائن گیم فراڈ کے 16 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد پر جعلی گیمینگ ایپ کے ذریعہ ملک کے لوگوں سے چار سو کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ پولیس اس معاملے میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش مصروف ہے۔ Four Hundred Crores Of Fraud From Fake Game App

جعلی گیم ایپ سے400 کروڑ کی ٹھگی،16 گرفتار
جعلی گیم ایپ سے400 کروڑ کی ٹھگی،16 گرفتار

By

Published : Feb 11, 2023, 2:11 PM IST

جعلی گیم ایپ سے400 کروڑ کی ٹھگی،16 گرفتار

نوئیڈا:ریاست اترپردیس کی نوئیڈا پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس سٹیشن سیکٹر 39 نے آن لائن گیم فراڈ کے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے ضبط کیے۔ ملزمان نے 20 سے زائد بینک اکاؤنٹس میں رقم خورد برد کی۔ ان سے 22 لیپ ٹاپ، 73 موبائل فون، 6 پاس بک، 90 سے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ اس ایپ کا مرکزی ماسٹر مائنڈ دبئی سے کام کرتا ہے، جسے پولیس جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ اس ایپ کے تار بھی پاکستان سے جڑے ہوئے پائے گئے ہیں۔

اس طرح دھوکہ دیتے تھے:
ڈی سی پی ہریش چند نے بتایا کہ جعلی آن لائن گیمنگ دھوکہ دہی ڈی 309 کے سیکٹر 108 میں پچھلے ایک ماہ سے چل رہا تھا۔ نوئیڈا پولس کو اس کی اطلاع ملی۔ اے سی پی کی قیادت میں چھاپہ مار کر 16 افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ یہ ملزم مہادیو بک ایپ کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرتا تھا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرکے گیمز کھیل کر پیسے کمانے کا جھانسہ دیتے تھے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ کھیل کی شروعات 500 روپے سے ہوتی تھی۔ گیم میں ہارے ہوئے گاہک کو فاتح دکھا کر ان کو پیسے ڈبل کر کے بھیج دیا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے لوگ ان کے جال میں پھنسنے لگے اور اس گیم میں لاکھوں روپے خرچ کرنے لگے۔ اگر گیم میں رقم ایک لاکھ سے زیادہ ہوتی تھی تو یہ ٹھگ کھیلنے والے صارف کا اکاؤنٹ بلاک کر کے رقم ٹرانزیکشن کر لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Insurance Policy Renewal Scam Bustedانشورنس پالیسی کی تجدید کے نام پر جعلساز گروہ کو پردہ فاش

ہر ماہ 300 کروڑ روپے کی کمائی:
اے سی پی رجنیش ورما نے بتایا کہ اس ایپ کا ماسٹر مائنڈ دبئی میں بیٹھا سوربھ چندراکر ہے۔ ہر ماہ سوربھ مہادیوا بک ایپ سے 300 کروڑ روپے کماتا ہے۔ دبئی کے علاوہ نیپال اور تھائی لینڈ میں بیٹھے دیگر ملزمان بھی یہ گیم کھیل کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ گیم میں لائے گئے دیگر جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔ اس گیم کا نیٹ ورک نیپال بنگلہ دیش سری لنکا سمیت 11 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد ہی انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details