سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے شاہ گنج علاقے میں پولیس نے چار اسمگلروں کو گرفتار کر کے ٹرک میں بنائے گئے چیمبر و اضافی ڈیزل ٹینک سے 450کلو غیر قانونی گانجا برآمد کیا ہے۔ برآمد گانجے کی تخمینی قیمت 45 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر یش ویر سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر سرویلانس، ایس او جی ٹیم و تھانہ شاہ گنج-راج گڑھ مین شاہراہ پر گاؤں بیلاو کے نزدیک مشتبہ ٹرکوں کو جانچ کے ئے روکا اور چار لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ٹیم نے جانچ میں دونوں ٹرکوں میں بنائے گئے غیر قانونی چیمبر و اضافی ڈیزل ٹینک سے 450کلو غیر قانونی گانجا برآمد کیا ہے۔
پوچھ گچھ کرنے پر اسمگلروں کے ذریعہ بتایا گیا کہ وہ مل کر گانجا کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔ چار دن پہلے وہ لوگ دونوں ٹرک لے کر اڑیسہ کے سنبھل پور سونپور گئے وہاں پر ایک شخص ٹرکوں کو لے کر چلا گیا اور تقریبا چھ گھنٹے بعد وہ ٹرکوں میں گانجا لوڈ کر کے ہم لوگوں کو دے دیا۔ پولیس کے ذریعہ پکڑے جانے کے خوف سے روٹ بدل کر مرزاپور جارہے تھے کہ تبھی پکڑ لئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار لوگ سابق میں بھی کئی بار گانجا اسمگلنگ کرچکے ہیں۔ پولیس نے شاہ گنج تھانے پر چاروں اسمگلروں کو این ڈی پی ایس ایکٹ و دیگر دفعات میں مقدمہ درج کر اکر جیل بھیج دیا ہے۔