اردو

urdu

ETV Bharat / state

انکاؤنٹر کے بعد پاردی گینگ کے چار بدمعاش گرفتار - اترپردیش

پولیس نے نوئیڈا میں چار پادری گینگ کے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ایک بری واردات کو انجام دینے والے تھے۔

انکاؤنٹر کے بعد پاردی گینگ کے بدمعاش گرفتار

By

Published : Sep 13, 2019, 6:30 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:16 AM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا سیکٹر میں ایک بڑی واردات کو انجام دینے کی کوشش کرنے والے پاردی گینگ کے بدمعاشوں کے ساتھ انکاؤنٹر کے بعد پولیس نے چار بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔

اطلاع کے مطابق نوئیڈا میں پارڈی گینگ کے بدمعاشوں سے سیکٹر 50 نوئیڈا کے لنک روڈ اور پولیس اسٹیشن 49 کے قریب انکاؤنٹر کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک بدمعاش زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تین بدمعاش سنجے عرف سندیپ چودھری، پون عرف پرمود اور گجندر پاردی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بدمعاشوں کے پاس سے 315 بور کا ایک پستول، دو کارتوس، دو کاریں، ایک کالا بیگ، دو بڑے اسکریو ڈرائیور، ایک لوہے کا کٹر، ایک تار کٹر، ایک قینچی، دو چھوٹی ٹارچ لائٹز، ایک موواسپرے، چار ماسک، ایک آڈوموس ٹیوب اور لونگی کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے ضلعی ہسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details