اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک - کار بے قابو ہو کر قریب کے تالاب میں گر گئی

ضلع بجنور میں کار میں سوار پانچ دوست بریلی سے کلیر شریف درگاہ کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک ان کی کار بے قابو ہو کر قریب کے تالاب میں گر گئی۔ جس کی وجہ سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پانچویں ساتھی نے بمشکل کار سے نکل کر اپنی جان بچائی۔

بجنور: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
بجنور: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

By

Published : Oct 31, 2020, 9:17 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنورکے تھانہ نہٹورکے نورپور راستے پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے کے قریب پانچ دوست کار میں سوار ہو کر بریلی سے کلیر شریف درگاہ پر زیارت کے لئے نکلے تھے کہ اسی دوران راستے میں ہی کار بے قابو ہو کر قریب ایک تالاب میں گر گئی جس کی وجہ سے چار شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پانچویں شخص نے بمشکل کار سے نکل کر اپنی جان بچائی۔ لیکن حنیف نے اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بچا نہ سکا۔

بجنور: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

اس معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجنور: غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا انکشاف

ABOUT THE AUTHOR

...view details