مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے بگھرا میں واقع تاریخی درگاہ عالیہ بابل ہوائج میں سالانہ چار روزہ مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کا آج دوسرا دن ہے۔ مجلس کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ ہر سال کی امسال اس سال بھی اس مجلس میں امن و محبت کا پیغام جاری ہے۔ ہندوستان کے بہت سے شہروں اور بستیوں سے جہاں امت مسلمہ کے لوگ جمع ہوتے ہیں تو وہیں غیرمسلم عقیدت مند بھی بڑی تعداد میں درگاہ پہچتے ہیں جن میں ہریانا پنجاب دلی ممبئی اتر پردیش راجستھان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے عقیدت مند درگاہ پہنچتے ہیں۔ درگاہ میں زائرین کے لیے ایک چھوٹا سا میلہ بھی لگتا ہے جو درگاہ کی رونق کو چار چاند لگاتا ہے۔
درگاہ کی مجلس میں پہچے عقیدت مندوں سے جب ہم نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یے جب دل اداس ہوتا ہے یہ زندگی میں کسی بحران نے گھیر لیا ہوتا ہے تو یہاں پر آکر ہمیں دل کو سکون ملتا ہے ۔معزز مولانا کے بیانات کو سن کر راحت محسوس ہوتی ہے۔ درگاہ پر آ کر ہم ایک دوسرے سے اپنے خیالات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں تو ہمارے ذہن کو بھی سکون ملتا ہے۔ یہاں پر ہم اپنے دل کی خواہشات لے کر آتے ہیں اور ہماری خواہشات پوری ہوتی ہے۔