اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dargah E Aliya مظفر نگر میں چار روزہ مجالس اختتام، ملک میں امن سلامتی اور محبت کی دعائیں - ضلع مظفر نگر کے بگھرا

ضلع مظفر نگرمیں واقع درگاہ عالیہ حضرت ابوالفضل العباس بگھرا میں چار روزہ مجالس کے آخری روز ملک میں امن سلامتی اور محبت کی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر سینکڑوں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔

مظفر نگر میں چار روزہ مجالس اختتام، ملک میں امن سلامتی اور محبت کی دعائیں
مظفر نگر میں چار روزہ مجالس اختتام، ملک میں امن سلامتی اور محبت کی دعائیں

By

Published : Jun 12, 2023, 4:29 PM IST

مظفر نگر میں چار روزہ مجالس اختتام، ملک میں امن سلامتی اور محبت کی دعائیں

مظفرنگر:مغربی اتر پردیش میں محبت کا شہر کہلایا جانے والا ضلع مظفر نگر کے بگھرا میں واقع درگاہ عالیہ حضرت ابوالفضل العباس میں آٹھ جون سے چار روزہ مجلس عزا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ہر سال منعقد ہونے والی یہاں کی مجالس میں ملک بھر سے سبھی مذہب و ملت کے عقیدت مند آتے ہیں اور اپنی مرادیں پاتے ہیں۔

چار روزہ مجالس کے آخری روز بڑی تعداد میں عقیدت مندوں آخری مجالس میں حصہ لیا۔ ساتھ ملک میں امن سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔ اس دوران درگاہ میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد رہی مختلف شہروں سے آئے عزاداران شہداء کربلا نے بارگاہ حضرت عباس اور روزہ امام حسین کی زیارت کرکے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ملک کے مختلف علاقوں سے آئی انجمنوں نے جلوس میں شرکت کرکے نوحہ خوانی کی اس دوران درگاہ میں غیر مسلم عقیدت مندوں کی بھی کثیر تعداد نظر آئی۔ واضح رہے کہ کہ کچھ روز قبل مظفر نگر میں ایک غیر مسلم رہنما نے ہندو سماج سے تعلق رکھنے تمام عقیدت مندوں سے شہر میں کسی بھی درگاہ پر نہ جانے کی بات کہی تھی لیکن اس کے برعکس درگاہ میں مسلم عقیدت مندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر مسلم حضرات نے بھی شرکت کی اور دعائیں مانگی۔ اس کے ساتھ مجلس میں اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Yogi Adityanath Birthday مدرسہ کی طالبات نے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی سالگرہ کا جشن منایا

درگاہ میں آئے تمام زائرین نے کہا کہ درگاہیں محبت کا پیغام دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں سبھی ذات برادری کے لوگ بغیر کسی تفریق کے یہاں آتے ہیں اور اپنی مرادوں کو پاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details