علی گڑھ:یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے منعقدہ اس مقابلہ جاتی امتحان میں ہندوستان کے کل 19 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے جس میں سے اے ایم یو شعبہ ارضیات کے چار طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے اعلیٰ رینک حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ جاتی امتحان گزشتہ برس یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) میں منعقد کروایا تھا۔
صدر شعبہ ارضیات پروفیسر کنور فراہیم خاں نے بتایا کہ منتخب طلباء میں محمد سلمان (آل انڈیا رینک-10)، مسعود عالم (آل انڈیا رینک-13)، اعجاز احمد خاں (آل انڈیا رینک-14) اور رضی اللہ خاں (آل انڈیا رینک-16) شامل ہیں۔ انھوں نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہماری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ ہم طلباء کو بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول اور مواد فراہم کریں تاکہ وہ اسی طرح یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں۔ طلباء کی اس کامیابی سے شعبہ اور یونیورسٹی کیمپس میں خوشی کا ماحول ہے۔