اردو

urdu

ETV Bharat / state

چوری کی 10 موٹر سائیکل کے ساتھ چار ملزمین گرفتار - رامپور پولیس

ریاست اترپردیش کے رامپور میں آج پولیس نے 10 موٹر سائیکل کے ساتھ موٹر سائیکل چوری کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

Four accused arrested with 10 stolen motorcycles
چوری کی 10 موٹر سائیکل کے ساتھ چار ملزمین گرفتار

By

Published : Jul 2, 2020, 10:43 PM IST

رامپور پولیس نے 10 موٹر سائیکل کے ساتھ چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کی 10 موٹر سائیکل سمیت 3 فرضی نمبر پلیٹ، چار آدھار کارڈز، ایک طمنچہ اور 3 عدد ناجائز چاقو بھی برآمد ہوئے ہیں۔

چوری کی 10 موٹر سائیکل کے ساتھ چار ملزمین گرفتار

رامپور میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے وہیں چوری کی ان وارداتوں میں ملوث افراد کی دھر پکڑ کرنے اب پولیس بھی سرگرم نظر آنے لگی ہے۔

ایک ایسے ہی معاملے کا خلاصہ آج رامپور کے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے تحت آج رامپور پولیس کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوری کی گئیں 10 موٹر سائیکلز سمیت آج چار نئی عمر کے ان ملزمین کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے جنہوں نے یہ موٹر سائیکلز چوری کی تھیں۔

چوری کی 10 موٹر سائیکل کے ساتھ چار ملزمین گرفتار

اے ایس پی نے بتایا کہ ان ملزمین نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ یہ چاروں ملزمین رامپور شہر کے تھانہ گنج علاقہ کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details