ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس نے جمعہ کو غیرقانونی مٹی کانکنی کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمین کو حراست میں بھی لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق 10 اگست کی رات سترکھ تھانہ حلقے کے داؤد پور گاؤں میں غیرقانونی مٹی کانکنی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس سے 2 جے سی بی اور 5 ڈمپر برآمد کئے تھے۔