ریاست اتر پردیش کے بریلی کے حجیاپور میں یونانی میڈیکل کالج کا کام شروع ہو چکا ہے۔ پی ڈبلو ڈی نے بریلی میونسپل کارپوریشن کی مدد سے مختص زمین سے کوڑا ہٹوانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
غورطلب ہے کہ حکومت اتر پردیش کی جانب سے پی ڈبلو ڈی کو 'کنسٹرکشن ایجنسی' کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ لہزا، پی ڈبلو ڈی کے مطابق کاغزی عمل مکمل ہو چکا ہے۔
رہائشی زمین کا 'لینڈ یوز' تبدیل کرنے کا عمل بھی حکومت اتر پردیش کی جانب سے مکمل کیا جا چکا ہے۔ ٹینڈر بھی ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے کام میں کچھ رکاوٹ آئی تھی لیکن اب کام دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یونانی میڈیکل کالج تعمیر کرائے جانے کا اعلان سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سنہ 2016 میں ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا تھا۔ دسمبر سنہ 2016 میں 'واٹر کارپوریشن'نے محکمہ اقلیت فلاح و بہبود کو زمین بھی ٹرانسفر کر دی تھی، لیکن بجٹ منظور نہیں ہو پایا تھا۔