گونڈہ:ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے کرنل گنج کوتوالی علاقے میں پیر کو ڈبل ڈیکر بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار 40 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے آٹھ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ Many passengers injured in Gonda Road Accident
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے گونڈہ آرہی ویشالی بس بھمبھوا کراسنگ کے نزدیک خراب کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بس سوار 40 مسافر زخمی ہوگئے۔ ان میں آٹھ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔