اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malik Kamal Yusuf Passes Away اتر پردیش کے سابق وزیر ملک کمال یوسف کا انتقال - ملک کمال یوسف کا انتقال

اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع کی ڈومریا گنج سیٹ سے پانچ بار رکن اسمبلی رہنے والے سماج وادی پارٹی رہنما ملک کمال یوسف کا انتقال ہو گیا ہے۔ Former Minister Malik Kamal Yusuf Passes Away

اتر پردیش کے سابق وزیر ملک کمال یوسف کا انتقال
اتر پردیش کے سابق وزیر ملک کمال یوسف کا انتقال

By

Published : Sep 5, 2022, 12:55 PM IST

سدھارتھ نگر: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینیئر لیڈر اور اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر ملک کمال یوسف کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 75 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہ سدھارتھ نگر ضلع کی ڈومریا گنج اسمبلی سیٹ سے 5 بار ایم ایل اے رہے۔ Former UP Minister Malik Kamal Yusuf Passes Away

پیر کو ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے یوسف کے اہل خانہ نے کہا کہ وہ شدید بیمار تھے۔ غم کا اظہار کرتے ہوئے اکھلیش نے ٹویٹ کیا ’’بہت افسوسناک۔مسٹر کمال ملک یوسف جی جو ایس پی حکومت میں وزیر تھے کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔ خدا مرحوم کی روح کوسکون دے۔ سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت۔ دلی خراج تحسین۔

یوسف کے گھر والوں نے بتایا کہ اس کا علاج پہلے لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا تھا۔ جب ان کی صحت بہتر نہیں ہوئی تو ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں ڈومریا گنج میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔ ان کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد اتوار کو ان کا انتقال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Syed Sibte Razi passes away In lucknow جھارکھنڈ اور آسام کے سابق گورنر سید سبط رضی کا انتقال

واضح رہے کہ ملک کمال یوسف سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی رکن رہ چکے ہیں۔ انہیں 2007 میں ایس پی کی ملائم سنگھ حکومت میں وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔ جہاں ڈومریا گنج ایک پسماندہ علاقہ سمجھا جاتا تھا، وہیں انہوں نے تعلیمی میدان میں بیداری پیدا کرنے کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کو انٹر کالج،یونیورسٹی کی تعمیر کروائی۔ انہوں نے غریب بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت بھی فراہم کراتے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details