اردو

urdu

اے ایم یو طالب علم محمد شاداب امریکہ کے لیے روانہ

محمد شاداب ضلع علی گڑھ سول لائن علاقے جمال پور کے رہائشی ہیں، ان کے والد ایک موٹر مکینک ہیں۔ محمد شاداب غریب گھر سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے نویں درجہ کی تعلیم اے ایم یو کے منٹو سرکل اسکول سے 2019 میں حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہیں امریکہ سے دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ایک اسکالرشپ کے ذریعے ملا تھا۔

By

Published : Sep 24, 2021, 4:30 PM IST

Published : Sep 24, 2021, 4:30 PM IST

اے ایم یو طالب علم محمد شاداب امریکہ کے لیے روانہ
اے ایم یو طالب علم محمد شاداب امریکہ کے لیے روانہ

اترپردیش ضلع علی گڑھ کے غریب گھر سے تعلق رکھنے والے محمد شاداب، امریکہ سے دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر بارہویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کےلیے امریکہ روانہ ہو گئے۔ محمد شاداب کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اے ایم یو طالب علم محمد شاداب امریکہ کے لیے روانہ

شاداب ضلع علی گڑھ سول لائن علاقے جمال پور کے رہائشی ہیں۔ ان کے والد ایک موٹر مکینک ہیں، محمد شاداب غریب گھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے نویں درجہ کی تعلیم اے ایم یو کے منٹو سرکل اسکول سے 2019 میں حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہیں امریکہ سے دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ایک اسکالرشپ کے ذریعے ملا تھا۔

محمد شاداب نے نہ صرف امریکہ سے 2020 میں دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کی بلکہ وہاں ٹاپر بھی رہے۔ امریکہ کے اسکول میں ٹاپ کرنے کے بعد جب محمد شاداب علی گڑھ واپس آئے تو ان کو حکومت ہند نے "پردھان منتری بال پرسکار" سے نوازا اور ریاست اترپردیش کے وزیراعلی نے بھی لکھنؤ میں اپنے دفتر بلا کر 50 ہزار روپئے کا چیک اور ٹیبلٹ سے نوازا تھا۔

دسویں جماعت کی تعلیم امریکہ سے مکمل کرنے کے بعد محمد شاداب نے اے ایم یو کے ہی منٹو سرکل اسکول میں گیارہویں جماعت میں داخلہ لیا۔ گیارہویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد محمد شاداب کو ایک بار پھر بہترین موقع اے ایم یو کے سابق طالب علم مسعود اختر نے فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے وہ اب اپنی بارہویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دوبارہ امریکہ جا رہے ہیں جس کا سارا خرچہ اے ایم یو کے سابق طالب علم مسعود اختر دے رہے ہیں۔

محمد شاداب نے ناصرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا بلکہ اپنے شہر اور ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔ جس کے بعد دوبارہ امریکا جانے کا موقع ملا۔ شاداب نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایک ہدف طے کریں اور اس پر سخت محنت کریں، ایک دن وہ اس کو ضرور حاصل کریں گے۔ شاداب کے والدین کا کہنا ہے ہمیں شاداب پر فخر ہے، ہم نے کوئی اچھا گھر نہیں بنایا لیکن اپنے بیٹوں کو اچھا انسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شاداب اپنے ملک کا نام اسی طرح روشن کرتا رہے اور معاشرے میں اپنے کام کرتا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق سے متعلق کشمیر پر بحث، بھارت کا شدید ردعمل

انہوں نے بتایا کہ فی الحال تو میں بارہویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ جا رہا ہوں، جس کے لئے میرا داخلہ بھی ہو گیا ہے لیکن اے ایم یو کے سابق طلبہ کا کہنا ہے کہ بارہویں جماعت کے بعد وہ میری گریجویشن کی بھی تعلیم امریکہ سے مکمل کروائیں گے۔ محمد شاہ مستقبل میں آئی اے ایس افسر بننا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details