جھانسی:ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی میں پولیس نے گروٹھا سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی دیپ نارائن سنگھ یادو کے گھر پر دبش دیتے ہوئے ان کے بیٹے دیپانکر یادو کو گرفتار کیا ہے۔ سابق ایم ایل اے کی بیوی میرا دیپک یادو نے پیر کو بتایا کہ دیر رات اچانک کثیر تعداد میں پولیس نفری ان کے گھر پہنچی اور بغیر وارنٹ وغیرہ دکھائے گھر میں گھس گئی اور تلاشی لی۔ پولیس نے پہلے دیپ کے بارے میں پوچھا اور ان کے گھر میں موجود نہ ہونے پر بیٹے دیپانکر یادو کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ former mla son arrested in Jhansi
انہوں نے دعوی کیاکہ پولیس نے کالونی میں موجود سیکورٹی گارڈ سے لائسنسی بندوق اور موبائل بھی چھین لئے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات نیپال سنگھ نے بتایا کہ سابق بلاک پرمکھ لیکھ راج سنگھ یادو کے ذریعہ جھانسی میں پی اے سی پر آنے کے بعد واپس جاتے وقت پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کی گئی تھی۔اس ضمن میں کل 11ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔اوراس میں استعمال دو گاڑیوں کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔'