اردو

urdu

ETV Bharat / state

خرید میں لاپرواہی کے خلاف کسانوں کا احتجاج - کسانوں نے انتطامیہ کو الٹیمیٹم دیا

بارہ بنکی میں دھان کی خرید میں ہورہی لاپرواہی کے خلاف کسانوں نے انتظامیہ کے لاکھ دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی۔

خرید میں لاپرواہی کے خلاف کسانوں کا احتجاج
خرید میں لاپرواہی کے خلاف کسانوں کا احتجاج

By

Published : Dec 5, 2019, 11:54 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں دھان خرید میں لاپرواہی کے معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، انتظامیہ کے لاکھ دعوں کے باوجود کسان یونین کا دعویٰ ہے کہ دھان خرید کے انتظام درست نہیں ہیں، اسی سلسلے میں کسان یونین کے کارکنان نے اپنے دھان کی فصل اپنے ساتھ رکھ کر احتجاج مظاہرہ کیا ہے۔

خرید میں لاپرواہی کے خلاف کسانوں کا احتجاج

بارہ بنکی کے گنا دفتر میں صبح سے ہی کسان اپنے ٹریکٹر اور ٹرالیوں پر دھان لادکر پہونچنے، کسانوں نے گنا دفتر کے علاوہ کلکٹریٹ روڈ پر بھی ٹرالیاں کھڑی کر دیں، اس کے بعد میں کسانوں نے احتجاج کے دوران حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ دھان خرید مراکز پر اضافی تراضو لگاکر کسانوں کے دھان کو خریدا جائے، اور اس کی مناسب قیمت دی جائے۔

ان مطالبات کے ساتھ کسانوں نے کل نو نکاتی میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا ہے، کسانوں نے انتطامیہ کو الٹیمیٹم دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ لکھنؤ پہنچ کر اپنا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details