مئو: سابق پردھان کا گولی مار کر قتل - مئو میں پردھان کی گولی مار کر قتل
ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے محمد آباد علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کی صبح ایک سابق گرام پردھان بجلی یادو کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔

مئو :سابق پردھان کا گولی مار کر قتل
پولیس نے بتایا کہ 'سكھوليا گاؤں کے سابق پردھان 40 سالہ بجلی یادو صبح کھیت میں جا رہے تھے،تب ہی اچانک سے گرو کول اسکول کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گولی مار دی، جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'موقعہ واردات انجام دینے کے بعد قاتل فرار ہو گئے۔'
پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کیا ہے اور قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے ۔