اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنئو: سابق آئی پی ایس افسر کی احتجاج میں شرکت

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے گھنٹہ گھر پر خواتین کا سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

لکھنئو: سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری کی احتجاج میں شرکت
لکھنئو: سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری کی احتجاج میں شرکت

By

Published : Jan 21, 2020, 10:30 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:19 PM IST

احتجاج کے چوتھے دن سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری نے بھی احتجاج میں شامل ہوکر خواتین کا ساتھ دیا۔اور سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

گذشتہ چار روز سے گھنٹہ گھر پر خواتین سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

لکھنئو: سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری کی احتجاج میں شرکت

سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری نے کہا کہ حکومت کے ظلم کے خلاف عام شہری اور خواتین ڈرنے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو کالا قانون بنایا ہے اس کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں ہے۔خواتین حکومت کو مجبور کردیں گی کالا قانون واپس لینے کے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت یہ قانون واپس نہ لے لیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 8:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details