اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: سابق آئی جی مع اہل و عیال کورونا پازیٹیو - سابق آئی جی کی اہلیہ کو تیز بخار آیا

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں حال ہی میں آئی جی کے عہدے سے ہٹائے گئے راجیش کمار پانڈے اور اُن کی اہلیہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سابق آئی جی راجیش کمار پانڈے نے حال ہی میں ضلع ہسپتال میں کورونا ویکسین کا ٹیکہ بھی لگوایا تھا۔

سابق آئی جی مع اہل و عیال
سابق آئی جی مع اہل و عیال

By

Published : Apr 2, 2021, 1:03 PM IST

Updated : Apr 2, 2021, 1:13 PM IST

بریلی کے سابق آئی جی راجیش کمار پانڈے، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سابق آئی جی کا بیٹا بھی کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ اس کے دفتر کے کچھ دیگر ملازمین میں بھی کورونا کی علامات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئی جی راجیش پانڈے کا گزشتہ جمعہ کو بریلی رینج سے ہٹا کر انتخابی سیل میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ ان کا بیٹا نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے سے قبل 29 مارچ کو کورونا متاثر ہوا تھا۔ وہ حال ہی میں دہلی سے بریلی آیا تھا۔

سابق آئی جی اور اُن کی اہلیہ مینو پانڈے کا بھی کووڈ ٹیسٹ ہوا تھا لیکن 30 مارچ کو ان کی رپورٹ منفی آگئی۔ اس کے باوجود اُن کا پورا کنبہ گھر میں ہی کوارنٹین ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز سابق آئی جی کی اہلیہ کو تیز بخار آیا جس کے بعد دونوں کا دوبارہ کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا۔ اس میں دونوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ اس کے بعد سابق آئی جی کے عملہ کی جانچ کی گئی تو ان کا پیروکار بھی کورونا مثبت پایا گیا۔

سابق آئی جی کے دفتر میں تعینات دو انسپکٹر، ایک ڈرائیور اور گنر کو بھی بخار ہونے کی بات کہی جا رہی ہے لیکن ان افراد نے ابھی تک اپنی جانچ نہیں کرائی ہے۔

آئی جی راجیش پانڈے، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کووڈ ویکسین لے چکے تھے۔ بریلی میونسپل کارپوریشن نے آئی جی کی رہائش گاہ اور دفتر کو سینی ٹائز کرا دیا ہے۔

اس درمیان آئی جی راجیش کمار پانڈے کے رابطہ میں آئے ہوئے پولس اہلکار اور عام لوگ بھی کوارنٹین ہو گئے ہیں۔ اس میں کچھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ بروز بدھ کو آئی جی کی رپورٹ کورونا مثبت آنے کے بعد رابطہ میں آئے تمام لوگوں نے خود کو کوارنٹین کر لیا ہے۔

Last Updated : Apr 2, 2021, 1:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details