اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق گورنر ڈاکٹرعزیز قریشی کا خطاب - آئین کا پاس ط لحاظ نہیں رکھا گیا۔

اتراکھنڈ اور میزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد پہنچے۔ مراد آباد میں جاری احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔

سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی مراداباپہونچے
سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی مراداباپہونچے

By

Published : Feb 23, 2020, 2:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:18 AM IST


اتراکھنڈ اور میزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی اترپردیش کے شہرمرادآباد پہنچے

مرادآباد کے عیدگاہ میدان میں گذشتہ 24 ایام سے جاری احتجا جی مظاہرے سے خطاب بھی کیا۔

سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی مراداباپہونچے

واضح رہے کہ مرادآباد میں گذشتہ 24 دنوں سے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر) خلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

سابق گورنر نے احتجا جی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی کوشش ہے کہ اس ملک کو ہندو راشٹر بنادیا جائے۔انہوںنے کہا کہ ان کے اس منصبوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دستور کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ،امت شاہ یہ سوچ رہے ہیں کہ مسلمانوں کو ڈرادینگے مگر مسلمان تو صرف اللہ سے ڈرتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان انہیں ثبوت پیش کرے یہ تو ان کے آباواجداد کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیت شاہ اورنریندر مودی کو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ تب انہیں معلوم ہوگا کہ مسلمانوں نے ہندوستان کے لئے کتنی قربانیاں دیں ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details