اتراکھنڈ اور اترپردیش کے سابق گورنر اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما عزیز قریشی نے متنازع فلم دی کشمیر فائل Controversial film the Kashmir files پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلم دی کشمیر فائل کو مسلمانوں کے قتل عام کی سازش قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے مجھگنواں شریف میں واقع شیخ سارنگ مخدوم شاہ کی درگاہ پر عزیز قریشی آج زیارت کے لیے پہنچے تھے۔
اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کی فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو ہمیشہ ٹارگیٹ کرتی ہیں۔ اگر فلم بنانے والوں کی نیت صاف تھی تو کشمیر میں 50 ہزار سے زیادہ مسلمان مارے گئے۔ ان کو کیوں نہیں دکھایا conspiracy to kill muslims in india گیا۔