رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں سماج وادی دفتر دارالعوام پر سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی 49ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پر عاصم راجہ سمیت ضلع پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں نے کیک کاٹ کر اپنے رہنما کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی آج 49ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر جہاں اکھلیش یادو نے اپنی سالگرہ کو خصوصی طور پر یوپی بورڈ کے کامیاب طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دیکر اپنی سالگرہ کا اہتمام کیا وہیں سماجوادی کارکنان نے مختلف اضلاع میں کیک کاٹ کر اپنے رہنما کی سالگرہ منائی۔ Former Chief Minister Akhilesh Yadav Birthday
رامپور میں کیک کاٹ کر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی سالگرہ منائی گئی یہ بھی پڑھیں:
رامپور میں سماجوادی دفتر دارالعوام پر سابق لوک سبھا امیدوار عاصم راجہ سمیت پارٹی کے کئی اہم مقامی رہنماؤں نے اکھلیش یادو کی سالگرہ پر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عاصم راجہ نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج وہ اپنے رہنما کی 49ویں سالگرہ کا اہتمام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پارٹی کے تمام کارکنان قومی صدر اکھلیش یادو اور پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خاں کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کرنے عزم کریں۔ Former Chief Minister Akhilesh Yadav birthday was celebrated by cutting a cake in Rampur
اس موقع عاصم راجہ نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا کا ضمنی انتخاب انتخاب ہوا اور اس میں جو بھی کچھ دھاندلیاں ہوئیں وہ سب نے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 2024 کے عام انتخابات جو آنے والے ہیں اس میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام کارکنان کمربستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے رہنما کی سالگرہ کے موقع پر یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ اپنے رہنما کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر ضلع بھر کے سماجوادی پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود رہے۔