رامپور: سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں انہیں ایک ہزار روپئے کا جرمانہ اور تین ماہ کی قید سزا سنائی ہے۔
کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ان کے دفاعی وکیل نے کورٹ سے اپیل داخل ہونے تک ضمانت پر رہا کرنے کی مانگ کی۔ جس پر کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے انہیں اپیل داخل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا۔ forme minister sentenced to three months in case of violation of code of conduct
دراصل سال 2015 میں پنچایت چناؤ کے دوران اس وقت کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سوار دیارام نے تھانہ عظیم نگر میں 25 اکتوبر 2015 کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام لگایا تھا کہ انتخاب کے ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد گرام پنچایت سونکپور کے منجھرا چاند میں سوسائٹی سے نوری مسجد تک پی سی سی روڈ اور نالی کا افتتاح نوید میاں نے اپنے حامیوں کے ساتھ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ساتھ ہی انہوں نے پی سی سی روڈ کے تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس سے پنچایتی انتخاب کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ پولیس نے جانچ کے بعد چارج شیٹ کورٹ میں داخل کیا۔ آج عدالت نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے چناؤ ضابطہ اخلاق دفعہ 171 میں کاظم علی خاں عرف نوید میاں کو تین ماہ کی سزا کے ساتھ ایک ہزار روپئے کا جرمانہ سنایا ہے۔