ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ضلع اسپتال نے شہری علاقوں میں اسکریننگ اور مشاورت کے لیے 50 موبائل میڈیکل ٹیموں کو ہری جنڈی دکھا کر ہوم آئیسولیشن میں رہ رہے کورونا مریضوں کے لیے روانہ کیا گیا۔
یہ موبائل میڈیکل ٹیم شہری علاقوں میں ان لوگوں کی جانچ کرے گی جو کورونا مثبت مریض ہیں اور جو گھر پر ہی آئسولیشن میں رہ رہے ہیں یہ موبائل میڈیکل ٹیم ان متاثرہ مریضوں کی جانچ بھی کرے گی۔
انہیں ادویات سے متعلق مشورہ دے گی اور یہ تفتیش کرے گی کہ ہوم آئسولیشن کے دوران علاج سے ان پر کتنا اثر پڑ رہا ہے اور مریضوں کی اب کیسی حالت ہے اس ٹیم کے ذریعے تفتیش کرکے انہیں مناسب رہنمائی فراہم کی جائے گی۔