اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کانگریس اقلیتی سیل کی تشکیل

بی جے پی کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ پریشان ہیں۔ ایسے میں انہیں کانگریس ہی واحد متبادل نظر آرہی ہے۔

نوئیڈا میں کانگریس اقلیتی سیل کی تشکیل
نوئیڈا میں کانگریس اقلیتی سیل کی تشکیل

By

Published : Feb 9, 2021, 9:10 PM IST

نوئیڈا کانگریس کے اقلیتی سیل نے آج سیکٹر 29 میں واقع پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر کانگریس اقلیتی سیل اترپردیش کے صدر شاہنواز عالم نے نوئیڈا میں کانگریس اقلیتی سیل کو تشکیل دیا اور متعدد کارکنان کو کمیٹی میں کئی ذمہ داریاں سونپی۔

اس دوران انہوں نے دیہی علاقے میں اپنا صدر مہم کا بھی آغاز کیا اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اے آر انتولے کے یوم پیدائش پر متعدد ڈاکٹروں کو اعزاز سے بھی نوازا۔

ویڈیو

شاہنواز عالم نے کہا کہ 'بی جے پی کی آمرانہ پالیسیوں، مہنگائی ،عدم مساوات سے لوگ پریشان ہیں ایسے میں انہیں کانگریس ہی واحد متبادل نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی نے مفادعامہ کے کاموں سے دشمنی کر رکھی ہے: اکھلیش

اس لئے اقلیتی شعبہ کو یہ ذمہ داری سونپی جا رہی ہے کہ وہ گاؤں کی سطح پر اپنی موجودگی درج کرائیں اور لوگوں کے درمیان کانگریس کی پالیسیوں پہنچائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details